قوتِ مدافعت

کیا زمانہ تھا ہمارے بچپن کا جب گرم دودھ، ہلدی ، یا دیسی انڈا ملاکر دیا جاتا تھا ، یخنی پلا دی جاتی تھی، یا دودھ پتی پلا دی جاتی تھی اور پسینہ آتا تھا اور بندہ بھلا چنگا ہو جاتا تھا میری نانی اماں کے پیٹ کی شدید درد کا علاج صرف اتنا ہوتا تھا کہ وہ کہیں سے چھے سات روپے  اکٹھے کر کے اپنے لیے سیون اپ کی بوتل لانے کا کہتی اس میں نمک ملا کر پی لیتی اور ٹھیک ہوجاتیں… اب سوڈا پانی اور چائے ہمارے روز کے مشروب میں شامل ہوگئے ہیں اب ہماری وہ قوتِ مدافعت ہی نہیں رہی …