shearing

دراصل جذبات سب انسانوں میں ہوتے ہیں ، اور سب ہی کسی نہ کسی حد تک بھلائی ، خیر خواہی کی فطرت رکھتے ہیں لیکن کسی سے اپنے  اِیموشن شئیر(جذبات بانٹا) نہیں کرتے، کسی سے بات نہیں کرتے، ہر شخص اپنے گرد ہچکچاہٹ کی اور عدم اعتمادی کی دیوار تعمیر کر لیتا ہے  اور اس طرح ہر کوئی اپنے کنویں میں پڑا رہتا ہے ، ہم لوگ تو مرنے سے پہلے بھی قبروں میں ہی ہوتے ہیں….چلنا تو سب کو آتا ہے مگر رستے کا تعارف تو کسی ایک کے پاس ہی ہوتا ہے .. ہمارے رستے ہی ہماری منزل کا تعین کرتے ہیں ! ہر کوئی کچھ ناں کچھ کرنا چاہتا ہے ، کچھ پانا چاہتا ہے مگر اسے کیا حاصل کرنا ہے کیا کھونا ہے اسے اس بات کا شعور نہیں  ہوتا.. نتیجتاً  آخری شام ہو تمام حاصل کو دیکھتا ہے تو معلوم پڑتا ہے کہ اسکی تمام زندگی بے کار کی کوششوں اور بے فیض خواہشات کی تکمیل میں گذر گئی…

3 thoughts on “shearing

Leave a comment